کوروناوائرس: پاکستان کے15شہروں میں تیزی سے اضافہ

فائل فوٹو


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب تیزی سے بڑھ  رہا ہے۔

ملک بھرمیں کورونامثبت کیسزکی شرح4.5 فیصد ہوگئی۔ 15 بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بہت زیادہ ہے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38 اور ملتان میں 15.97 فیصد ہے۔

مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 14.12فیصد، میرپور11.11 فیصد، پشاور9.69، کوئٹہ8.03 اور اسلام آباد میں مثبت کیسزکی شرح7.48 فیصد ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ، لاہور5.37 فیصد اور راولپنڈی میں4.63 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 4136 مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ حالیہ پابندیاں 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک نافذ رہیں گی۔

ملک بھر کے اسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیےگئے ہیں۔ اسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 اور اموات6ہزار977 ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار922 ہے۔

خیبرپختونخوا40 ہزار657، اسلام آباد21ہزار861، بلوچستان16ہزار106، آزاد کشمیر4 ہزار 758 اورگلگت میں4ہزار366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں