کیپٹن ریٹائرد صفدر کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کیپٹن ریٹائرد صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے خبر کی تصدیق کی ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد  کیپٹن ریٹائرد صفدر نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

وہ 15 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نزلے اوربخار کی شکایت ہوئی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی، مسلم لیگ ن رہنما شہبازشریف، مصدق ملک، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور مولابخش چانڈیو بھی کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب تیزی سے بڑھ  رہا ہے۔

حیدرآباد میں مثبت کیسزکی شرح16.59فیصد کےساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 4136 مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں