سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونا

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد  98 ہزار251 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار300 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد  98 ہزار851 روپے ہو گئی تھی۔

گزشتہ جمعے کو صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ سولہ ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ دس گرام سونا 1200 روپے اضافے سے 99 ہزار 451  روپے تک پہنچ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں