حکومتی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پہ مجبور کیا،محبوبہ مفتی

مودی حکومت کا پلوامہ اور ستیاپال سے توجہ ہٹانے کا گھناؤنا منصوبہ

سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں برسر اقتدار مودی سرکار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا جھنڈا ہمیں واپس دو۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیشک! آج بی جے پی کا دن ہے لیکن کل ہمارا ہو گا اور اس کا حال بھی ٹرمپ والا ہی ہو گا۔

حکومت ہند نے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنیکی ایک اور کوشش کی ہے، محبوبہ مفتی

ہم نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کی وجہ سے کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نوکریاں نہیں ہوں گی تو لڑکے بندوق ہی اٹھائیں گے۔

محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ واجپائی حکومت کی خارجہ پالیسی سے سیکھے اور پاکستان سے تعلقات معمول پر لائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد بی جے پی کی منشا ہے کہ جموں و کشمیر کی زمین اور نوکریاں چھین لے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 370 ڈوگرا کلچر کو بچانے کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جھنڈا ہمیں آئین نے دیا تھا لیکن بی جے پی نے وہ بھی ہم سے چھین لیا ہے۔

چین کی مدد سے جموں و  کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی، فاروق عبداللہ

ایک سوال کے جواب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر دونوں ممالک کے درمیان امن کا پل بنے ۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارا جھنڈا ہمیں واپس دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم  الیکشن متحد ہو کر لڑ رہے ہیں کیونکہ جموں و کشمیر کے ٹکڑے کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکڑے کرنے والی طاقتوں کو دور کرنے کے لیے ہی ہم نے ہاتھ ملایا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی صدر پی ڈی پی نے کہا کہ آرٹیکل 370، ہندو مسلم مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

انہوں نے طنزاً استفسار کیا کہ کشمیری پنڈتوں کا کیا بنا؟ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے تو ان سے بھی وعدہ کیا تھا۔

مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے واضح طور پر کہا کہ جب ہم چین سے بات کرسکتے ہیں تو پاکستان سے بات کیوں نہیں کرسکتے ہیں؟


متعلقہ خبریں