کورونا: سینیٹ کی بندش 13 نومبر تک بڑھا دی گئی

سینیٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی بندش 13 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قائمہ، خصوصی، پارلیمانی اور فنکشنل کمیٹیوں کے اجلاس موخر کردیے گئے ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سینیٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ چیئرمین سینیت صادق سنجرانی کی ہدایت پر کیا گیا۔ 13 نومبر کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد سینیٹ کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ کے 20 سے زائد ملازمین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

سینیٹ حکام نے کہا تھا کہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، مہمانوں اور اسٹاف کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب تیزی سے بڑھ  رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 4.5 فیصد ہوگئی ہے۔ 15 بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بہت زیادہ ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.59فیصد کے ساتھ ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38 اور ملتان میں 15.97 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 14.12 فیصد، میرپور 11.11 فیصد، پشاور 9.69، کوئٹہ 8.03 اور اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.48 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: کورونا، شہر کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ، لاہور میں 5.37 فیصد اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 4136 مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ٹی ٹی کیو حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ حالیہ پابندیاں 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک نافذ رہیں گی۔

ملک بھر کے اسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیےگئے ہیں۔ اسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 44 ہزار839 اور اموات6ہزار977 ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار169 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار922 ہے۔

خیبرپختونخوا40 ہزار657، اسلام آباد21ہزار861، بلوچستان16ہزار106، آزاد کشمیر4 ہزار 758 اورگلگت میں4ہزار366 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار408 اور سندھ میں 2 ہزار 684 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد241، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں