گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش

پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل اراکین کے بغیر وزیراعلیٰ کے انتخاب کی کارروائی کا آغاز

لاہور: پنجاب اسمبلی نے گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

گندم، آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہم نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

اس ضمن میں ہدایت دی گئی کہ گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے مقرر کر کے آئندہ دو ہفتے میں رپورٹ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے۔

وفاق ملکی گندم خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ترجمان سندھ حکومت

پنجاب اسمبلی کی جانب سے یہ ہدایت بھی دی گئی کہ اسمبلی کو عمل درآمد کے حوالے سے آئندہ دو ہفتوں میں آگاہ بھی کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سفارشات حکومتی رکن میاں شفیع نے پیش کیں جس کی منظوری حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے متفقہ طور پر دی۔


متعلقہ خبریں