کرتارپور راہداری کے افتتاح کاایک سال:بھارت نے راہداری نہیں کھولی، دفتر خارجہ

کرتارپور راہداری کے افتتاح کاایک سال:بھارت نے راہداری نہیں کھولی، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا ایس او پیز کے تحت کرتارپور راہداری 29 جون کو کھول دی تھی لیکن بھارت نے آج تک کرتار پور راہداری نہیں کھولی ہے۔

پاکستان: کرتار پور راہداری کو کھول دیا گیا

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد کی حقیقی علامت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے 16 مارچ کو عارضی طور پر بند کی گئی تھی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کرتارپورراہدری کے تاریخی افتتاح کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

کرتارپور راہداری کے کھولنے پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے اس کا دورہ کیا تھا اور اسے امید کی کرن بھی قرار دیا تھا۔

کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر عالمی میڈیا کا رد عمل

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرتارپورراہداری کا افتتاح کر کے سکھ برادری کی خواہش کو پورا کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں