شنگھائی تعاون تنظیم: سربراہان کا اجلاس 10 نومبر کو منعقد ہو گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان کا 20 واں اجلاس 10 نومبر کو منعقد ہو گا۔ شرکا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی

ہم نیوز نے یہ بات ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتائی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سربراہی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان کے اجلاس کی صدارت روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کی جانب سے دی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم: روسی صدر کی وزرائے خارجہ سے ویڈیو لنک میٹنگ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں آٹھ رکن ممالک اور چار مبصر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ایس سی او کے سیکریٹری جنرل بھی شرکت کریں گے۔

تنازعات کا خاتمہ : شنگھائی تعاون تنظیم کردار ادا کرے، عمران خان

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں