ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، وزیراعظم

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، اب اسے مزید بہتر بنانا ہوگا۔

اپوزیشن تحریک: وزیراعظم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ہم نیوز کے مطابق اپنی زیر صدارت منعقد ہپولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی صورتحال کو ٹارگٹ کررہی ہے۔

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔دو سال کی محنت سے معیشت کو پاوَں پر کھڑا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لوٹے ہوئے پیسے کی واپسی تک اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم  نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنے والے عرصے میں عوام کو منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ معاشی ٹیم عوام کو بتائے کہ کس طرح سے گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو گیا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن کلین سویپ کرے گی

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور حکومت کی میڈیا حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت، ذرائع

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں