ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ، اتوار کو بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت، خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کو بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ تک گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

خیال رہے کہ محمکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی  پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں سرد رہا۔

کل ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 10، اسکردو منفی07 ، قلات منفی03،گوپس منفی 02، گلگت اوراستور میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈر یکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں