بصارت سے محروم افراد کیلئے خوشخبری


پشاور: سفید چھڑی بینائی سے محروم افراد کے لیے ایک سہارا ہے مگر اب پشاور کے نوجوان انجنئیر نے ایسے جدید دستانے تیار کیے ہیں، جن کی مدد سے بصارت سے محروم افراد بغیر سہارے اور چھڑی کے چل پھر سکتے ہیں۔

آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد کے لیے یہ الیکٹرک دستانے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ پشاور کے نوجوان انجینئر نے یہ دستانے بنا کر بصارت سے محروم افراد کے لیے آسانی پیدا کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: بصارت سے محروم افراد کو احتجاج مہنگا پڑگیا، پولیس نے پناہ گاہ میں بند کردیا

انجنئیر جمال بخاری کے مطابق یہ دستانے آپسٹیکل کی ڈٹیکشن کرتے ہیں اور ان کی  چار جنگ ٹائم بھی زیادہ ہے اور ان کو ہاتھ میں باندھنے سے ہاتھ بھی نہیں تھکتا ہے۔

تجرباتی بنیادوں پر استعمال کرنے والے بصارت سے محرو افراد نے ان الیکٹرک گلوز کو مفید قرار دے دیا ہے۔

حکومتی تعاون کے محتاج پشاور کے باصلاحیت نوجوان انجینئر کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی سے وہ ان دستانوں کو بنا کر بینائی سے محروم افراد کو مفت فراہم کرسکتے ہے۔


متعلقہ خبریں