پی ایس ایل 5، ملتان سلطانز کو ایک اور دھچکا


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی جیمز ونس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق اس سے قبل ملتان سلطانز کے ایک اور کھلاڑی محمد اللہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

جیمز ونس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انگلش کھلاڑی جو ڈینلی کو ملتان سلطانز میں بطور متبادل شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


کرک انفو کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جیمز ونس نے خود کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے پلے آف راونڈ کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔ کرکٹ میلے میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی آج سے کراچی پہنچنا شروع ہوں گے.

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان آمد پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پلے آف راونڈ میں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کا پلے آف راونڈ 14 اور 15 نومبر کو شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا فائنل 17 نومبر کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں