امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع کو فارغ کردیا

جوبائیڈن کی کامیابی تسلیم نہیں کرتا، الیکشن فراڈ تھے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر کو ان کے منصب سے فارغ کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ قدم امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف جوبائیڈن سے شکست کھانے کے بعد اٹھایا ہے۔

امریکی انتخابات میں شکست: کیا ٹرمپ اپنی اہلیہ کو بھی کھو دیں گے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ پیغام میں مارک ایسپر کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

بائیڈن نے ٹرمپ سےمعمرترین صدرکا اعزاز بھی چھین لیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقررکیا ہے۔

جو بائیڈن کی جیت، ٹرمپ کا انتخابی نتائج کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن آئین و قانون کے مطابق 20 جنوری 2021 کو اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں