ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مزید 345 کیسز رپورٹ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں تھک سکتا ہے۔

انہوں ںے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف کورونا سے لڑ کر بیمار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عام افراد پر زور دیا ہے کہ سائنس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے متنبیہ کیا ہے کہ لاعلمی اور بے احتیاطی ہمیں کورونا میں مبتلا کرسکتی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 5 کروڑ 81 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کورونا پر قابو پانے میں تعاون کریں گے۔


متعلقہ خبریں