کورونا وائرس: دنیا میں12لاکھ69 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 771 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 69 ہزار 571 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 39 لاکھ 24 ہزار 76 زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 44 ہزار 449 اموات اور ایک کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 104 اور 85 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار638 اور 56لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کے نتائج 90 فیصد مثبت آگئے

فرانس میں 18لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر اور40 ہزار987 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 17 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 793 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں14لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ39 ہزار345افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار907 ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔


متعلقہ خبریں