نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا ماسک پہننے کا مشورہ

امریکہ: متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کے اسلحے کی فروخت

فوٹو: فائل


واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں اس سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہوسکتی ہیں، صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ہماری ٹیم بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں12لاکھ67 ہزار سے زائد اموات

انہوں نے کہا کہ نئی ویکسین کی منظوری کے بعد اس کے آنے میں بھی کئی ماہ لگیں گے، ویکسین کی اچھی خبر کے باوجود امریکا موسم سرما کے سخت دنوں سے گزرے گا۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مستند ذریعے سے منظور شدہ کورونا ویکسین ہی عوام کے لیے قابل بھروسہ ہو گی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 8 لاکھ 5 ہزار 27 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 63 ہزار 111 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 58 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 37 لاکھ 16 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 43 ہزار 768 اموات اور ایک کروڑ 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 671 اور 85 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا پہلا خطاب: عوام کوتقسیم نہیں جوڑنے کا عہد کرتا ہوں، بائیڈن

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار397 اور 56لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں