پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں جاری

پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں جاری

راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان دروزبہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقیں تربیلا میں جاری ہیں جس میں فوجی دستے انسداد دہشت گردی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مشترکہ مشقوں کے دوران فوجی دستوں نے اسکائی ڈائیونگ کی مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ کھیل کی سرگرمیاں بھی دروزبہ 5 مشقوں کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ دروزبہ 5 فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب 10 نومبر کو تربیلا میں منعقد ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

پاکستان میں روس کے سفیر بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں