راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان

فائل فوٹو


ضلعی انتظامیہ نے19نومبر تک راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

نیو لا لہ زار، گور نمنٹ گرلز ہائی اسکول کہوٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آباد میں لاک ڈاؤن رہے گا۔مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) انوارالحق کے مطابق راولپنڈی شہر کی بعض جگہوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مر یضوں میں غیر معمولی اضافہ د یکھنے میں آیا ہے جو کہ پبلک ہیلتھ کے لئے خطرے کا با عث ہے۔

عوام کے و سیع تر مفاد کے پیش نظر ایسے تمام ہا ٹ سپا ٹس میں ہوم ڈ یپارٹمنٹ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈا ؤن کا نفاذ کیا جا رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

راولپنڈی کے علاقے فوجی فا ؤنڈ یشن یو نیو رسٹی نیو لا لہ زار، گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آ باد کی کورونا وائرس ہاٹس پاٹس کے طور پر نشا ندہی ہوئی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں 10 نو مبر2020 سے 19نو مبر2020 تک آمد و رفت کو کنٹرول کر نے کے لئے سمارٹ لاک ڈا ؤن رہے گا۔

ان علا قوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوائے ایسی سہو لیات جن کو اس پابندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ہر قسم کی مذ ہبی، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد ہوگی۔

گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ، کینال پارک راہوالی، قلعہ دیدار سنگ ٹاؤن، دھولے، اروپ ٹاؤن، فرانسیس آباد، مریم بلاک اور کھیالی شاہ پورٹاؤن میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظرلاہور اور ملتان کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

لاہور کےعلاقے نیو مسلم ٹاؤن بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، رضا بلاک، سکندر بلاک اورعمر بلاک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیزون، ایچ بی ایف سی بلاک بی، ڈی ایچ اے فیز 6 اورعسکری 11 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

انارکلی، مزنگ، شادمان اور گلشن راوی کے علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ملتان کے بھی 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ملتان کی نقش بند کالونی، گلگشت کالونی کھیڑا آباد، میپکو کالونی، خواجہ آباد کچہری روڈ اور سادت کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ جنرل اسٹورز، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں