جہانگیر ترین ڈیل کے تحت واپس آئے، رانا ثنااللہ

یونان حادثہ، کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، وزیر داخلہ

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت وطن واپس آئے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جوڑ توڑ کے لیے واپس آئے ہیں مگر نواز شریف کی جدوجہد اب جوڑ توڑ سے اوپر چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے آج اپنی سیاست کو تباہ کر دیا، شاہد خاقان

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے نیب میرے خلاف انکوائری کر رہا ہے، اگر ان کے پاس میرے خلاف ایک بھی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری تمام جائیداد انہوں نے فریز کی ہوئی ہے، میرے پورے خاندان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں، نئے پاکستان میں یہ احتساب ہورہا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، گزشتہ  70 سال سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف کی مدد سے مجھ پر  منشیات کا  کیس بنایا گیا، میرے بینک  اکاؤنٹ فریز ہیں، مجھے کوئی ریکارڈ نہیں مل رہا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرے بینک سے انہوں نے ٹرانزیکشن کرانے کی کوشش کی، انہوں نے میرے جعلی بینک اکاؤنٹ بنانے کی بھی کوشش کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شناختی کارڈ بلاک اور بینک اکاؤنٹ فریز ہونے کی وجہ سے یہ جعلی اکاؤنٹ نہیں بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن ریڈلائن کراس کر چکی ہے، ملیکہ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ 10سال سے جو اثاثے تھے آج بھی وہی ہیں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں