کراچی واقعے پر پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی واقعے پر پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔

مزار قائد بے حرمتی کیس، آرمی کی کورٹ آف انکوائری مکمل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے پر آرمی چیف سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ
آرمی چیف کے حکم پرانکوائری مکمل ہوئی اوراس پر ایکشن بھی لیا جا چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کو ویلکم کرتے ہیں۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ ہیں وہ صوبہ نہیں دے سکتے ہیں۔  انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے وزیراعظم سلیکٹڈ کے ساتھ منافق بھی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ جنوری کے بعد اتحادیوں کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی وفاق میں بھی حکومت بنائے گا۔

کراچی واقع کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، آرمی چیف کی بلاول کو یقین دہانی

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نگر کے لوگ غیرت مند ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں