سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 12 ہزار100 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی کے بعد  96 ہزار108 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت  ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئیتھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد  98 ہزار251 روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40,784.04 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41,153.05 کی سطح پر ہوا۔

آج حصص بازار میں 211,603,556 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 11,782,776,568 روپے بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں