پی ایل او کے چیف مذاکرات کار ڈاکٹر صائب عریقات کا انتقال ہو گیا

پی ایل او کے چیف مذاکرات کار ڈاکٹر صائب عریقات کا انتقال ہو گیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیکریٹری جنرل اور چیف مذاکرات کار ڈاکٹر صائب عریقات کا انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 65 سال تھی۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وہ 18 اکتوبر سے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مشرق وسطیٰ امن منصوبہ یا ڈیل آف دی سینچری؟

صائب عریقات پی ایل او کے 30 سال سے زائد عرصے تک بین الاقوامی ترجمان کے فرائض سر انجام دیتے رہے تھے۔ وہ 28 اپریل 1955 کو پیدا ہوئے تھے۔

برطانیہ اور امریکہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر صائب عریقات نہ صرف پی ایل او کے بانی یاسر عریفات کے معتمد خاص رہے تھے بلکہ موجودہ صدر محمود عباس کے بھی سینئر مشیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے آئے تھے۔

ٹرمپ کے داماد کشنر نے ’نیا اسرائیلی نقشہ‘ پیش کردیا

اسرائیل کے ساتھ ہونے والے مشہور زمانہ اوسلو معاہدے میں بھی انہوں نے پی ایل او کی جانب سے چیف مذاکرات کار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین فتح موومنٹ محمود کے مطابق صائب عریقات کی نماز جنازہ بدھ کے دن راملہ میں ادا کی جائے گی جس میں فلسطین اتھارٹی کے صدرمحمود عباس سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ صائب عریقات کی میت کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

مسلم ممالک کے اسرائیل سے معاہدے، فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے دستبردار

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صائب عریقات کے انتقال پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ بھائی، دوست اور عظیم فائٹر کا انتقال فلسطین اور فلسطینی عوام کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے جس پر ہم دکھ اور غم میں ہیں۔


متعلقہ خبریں