تقدیر بدلنے کےدعویدار وزیراعظم اپنی تقریر تک نہیں بدل سکے،سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کی تقدیربدلنے کے دعویدار وزیراعظم اڑھائی سال میں اپنی تقریر تک نہیں بدل سکے ہیں۔

حکومت عوام کے سروں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ نہیں چھوڑوں گا لیکن پکڑتے ان کو بھی نہیں ہیں جو اردگرد بیٹھے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم اب کہتے ہیں کہ اگلے اڑھائی سال ترقی کے ہیں لیکن گزشتہ 800 دنوں سے وزیراعظم تو وہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے بقول مہنگائی مصنوعی ہے تو پھر یہ حکومت بھی منصوعی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم نے بڑے بڑے اعلانات کے بعد یو ٹرن لیا ہے اور قوم کو بتایا ہے کہ بڑا لیڈر وہی ہوتا ہے جو بڑے یو ٹرن لیتا ہے۔

حکومتی ٹائی ٹینک مہنگائی کے سونامی میں غوطے کھا رہا ہے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اب وزیراعظم اور وزرا کے خوشنما اعلانات پر کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں