پی ڈی ایم دراصل پاکستان تباہی موومنٹ ہے، علی محمد خان

پی ڈی ایم دراصل پاکستان تباہی موومنٹ ہے، علی محمد خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم دراصل پاکستان تباہی موومنٹ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

مزار قائد بے حرمتی کیس، آرمی کی کورٹ آف انکوائری مکمل

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کراچی واقعہ سے وفاق کا کوئی تعلق نہیں تھا تاہم انہوں نے کہا کہ انکوائری ایک اچھی پیشرفت ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو اداروں کے سربراہان کا نام نہیں لینا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اندر بیانیے پر مخالفت ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس پر اپنا مؤقف دیا ہے۔

پروگرام میں شریک مہمان اور ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ قائداعظم کے مزارکا احترام ہم سب پرلازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی تعلیمات پر بھی ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

کراچی واقعے پر پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی واقعہ کے دوران چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں شریک پی پی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی ذاتی رائے ہے جس پر میں کمنٹ کرنا نہیں چاہتی ہوں۔ انہوں ںے واضح طورپر کہا کہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر ہم سب ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی واقعہ پر بلاول بھٹو نے آرمی چیف سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ پر ایکشن لیا گیا ہے۔

پی پی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں سویلین بالادستی چاہتے ہیں۔ انہون ںے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کا کردار زیادہ ہے تو یہ بھی حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ہے۔

آج پورا پاکستان جعلی حکومت کو بددُعائیں دے رہا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں