بلاول کے بیان کی وضاحت بھی آجائیگی، لیگی رہنما محمد زبیر کا دعویٰ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے رپورٹ کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ کو ویلکم کرنے سے متعلق بلاول کے بیان کی وضاحت بھی آجائے گی۔

کراچی واقعے پر پاک فوج کے اقدام کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق گورنر سندھ اور میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ میں کمرے کا دروازہ توڑا گیا اور آئی جی کو بھی اغوا کیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان کے استفسار پر کہا کہ کراچی واقعہ پرآرمی چیف کا ایکشن بہت اچھا اقدام تھا۔ انہوں ںے کہا کہ آرمی چیف کے اقدام کو سراہنا چاہیے۔

مزار قائد بے حرمتی کیس، آرمی کی کورٹ آف انکوائری مکمل

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل چن نے کہا کہ اگرسندھ پولیس انکوائری کو تسلیم کرتی ہے تو کسی اورکا اعتراض حق ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت راستے نکالتی ہے اور راستے بند نہیں کرتی ہے۔ انہوں ںے واضح طور پرکہا کہ ن لیگ راستے بند کررہی ہے جب کہ سیاست میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے انکوائری پراطمینان کا اظہارکردیا اب یہ معاملہ ختم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا نہیں ہونا چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ گندم کو قومی کاشت کے طورپرسمجھاجانا چاہیے جواس وقت گنا ہے۔

ہمدرد بھول گئے لاہور میں کسان اناج پھینکتے تھے، فردوس عاشق اعوان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ لاہورمیں جو کسانوں کے ساتھ ہوا وہ ظلم تھا اس کی مذمت کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں