کورونا: احتیاط نہ برتی تو جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی تو جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں۔

کورونا: فائزر کی ویکسین، ترک نژاد ڈاکٹروں کا کارنامہ

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہرکو سنجیدہ لینےکی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ کورونا کیسز میں روزآنہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں ہمارے نظام صحت پر بھی دباؤ آئے گا۔

بلاول کے بیان کی وضاحت بھی آجائیگی، لیگی رہنما محمد زبیر کا دعویٰ

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اگر احتیاط نہ برتی تو جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں