پی آئی اے سے 3ہزار مستقل ملازمین نکالنے کی تیاری

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


اسلام آباد: حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے سے 3ہزار مستقل ملازمین کو نکالنے کی تیاری کر لی ہے اور آج  رضاکارانہ اسکیم کیلئے فنڈز کی منظوری متوقع ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پی آئی اے کی رضاکارانہ اسکیم پر تقریباً12ارب روپے خرچ ہوں گے۔ وزارت دفاع کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام سروسز کیلئے بجٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی پی ایل فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں صنعتی شعبے بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کیلئےبجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔

اجلاس میں صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتوں سے متعلق پیکچ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیااور اس بات پراتفاق کیا گیا کہ صنعتوں بالخصوص ایس ایم ایز شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 12.96روپے فی یونٹ سے کم کرکے 10روپے فی یونٹ مقرر کی جائے۔


متعلقہ خبریں