کورونا وائرس، محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی


کراچی: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم سندھ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں ایک دن میں صرف 10 سائلین کی فریاد سنی جائے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ میں تمام ملازمین کو لازمی ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور محکمہ تعلیم کے مختلف دفاتر سے صرف ایک ملازم کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا سے مزید 21 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 21 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے1ہزار708 نئےکیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 708 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار 65 افراد صحتیاب ہو گئے اور 21 ہزار 98 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں