آٹا، چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی ؟ مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی ؟

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر پنجاب اور عوام کی خدمت کرنے کی فرد جرم ہے لیکن آٹا، چینی چوروں پر فرد جرم عائد کیوں نہیں ہوتی ؟

انہوں نے کہا کہ فرد جرم بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں پر عائد کیوں نہیں ہوتی ؟ عوام شہباز شریف پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کا فرد جرم عائد کرنے کو مسترد کرتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے کیونکہ سلیکٹڈ ٹولہ ہر محاذ پر ناکام ہو چکا ہے۔ شہباز شریف پر فرد جرم لگانا ضروری ہے تاکہ مہنگائی کی بات نہ ہو تاکہ سقوط کشمیر کی بات نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عوام ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر دینے والے جھوٹے ووٹ چوروں پر فردِ جرم عائد کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کا انکوائری رپورٹ پر اتفاق نوازشریف کا نااتفاق پی ڈی ایم میں نفاق کا ثبوت، شبلی فراز

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ، آٹا، چینی، دوائی چور نالائق اور نااہلوں پر فردِ جرم عائد کر چکی ہے۔ عوام مہنگائی 3 فیصد سے 15 فیصد کرنے والے چوروں پر فردِ جرم عائد کر چکی ہے،عوام ترقی کی شرح 6 فیصد سے منفی کرنے والے چوروں اور جھوٹوں پہ فرد جرم عائد کر چکی ہے عوام میڈیا کی آواز بند کرنے والوں پر فرد جرم عائد کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں