انٹر بینک میں ڈالر مزید 20 پیسے سستا

ڈالر (dollar)

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 158.49 کی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی کمی کے بعد  ایک لاکھ 12 ہزار100 روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی کے بعد  96 ہزار108 روپے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی نئی قیمت  ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئیتھی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد  98 ہزار251 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں