منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے کی ساحلِ سمندر کی سیر

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے کی ساحلِ سمندر کی سیر

لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں بندھنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی کراچی میں ساحلِ سمندر کی سیر کے دوران لی گئی تصویر مداحوں کو بھا گئی ہے۔

اداکار منظر صہبائی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور اہلیہ ثمینہ احمد کی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

Beach times ❤ ? ?soulmate? #ManzarSehbai #SaminaAhmed

A post shared by MANZAR SEHBAI (@manzarsehbai) on

تصویر میں دونوں کراچی کے خوبصورت ساحل سمندر پر موجود ہیں اور بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

سینئر اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’سمندر سے لطف اندوز ہونے کا وقت‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ میں اہلیہ ثمینہ احمد کا نام لکھتے ہوئے اُنہیں اپنی ’سول میٹ‘ یعنی بہترین ساتھی بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی وائرل تصویر پر تبصرے

خیال رہے کہ رواں برس لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔


متعلقہ خبریں