جے یو آئی (ف): پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

حافظ حسین احمد

فائل فوٹو


اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتائی ہے۔

مذاکرات وزیراعظم کے ڈی این اے میں ہی نہیں ہیں، حافظ حسین احمد

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ جے یو آئی (ف) کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کے بعد جے یو آئی (ف) کے رہنما اسلم غوری کو شعبہ اطلاعات کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے فوج سے متعلق کوئٹہ جلسے میں دیے جانے والے بیان سے اختلاف کیا تھا۔

جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ پارٹی عہدے سے معطل

جے یو آئی (ف) نے اس وقت حافظ حسین احمد کے بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں