گلگت بلتستان انتخابات: سیکیورٹی کے لیے پورے ملک سے پولیس طلب

گلگت: مسافر گاڑی پر فائرنگ، 5 جاں بحق 8 زخمی

گلگت بلتستان: نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

گلگت بلتستان: انتخابی ڈیوٹی، پنجاب پولیس کی خدمات مستعار مانگ لیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے پورے ملک سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے صوبہ پنجاب سے تین ہزار پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان: 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیدیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا سے دو ہزار اور سندھ سے 500 پولیس اہلکاروں پر مشتمل نفری کو طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں