نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے پارٹی سے علیحدہ ہوا ہوں، ثنا اللہ زہری

نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے پارٹی سے علیحدہ ہوا ہوں، ثنا اللہ زہری

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے والے ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے غیروں کے لیے اپنوں کو ذلیل کردیا۔

ن لیگ سے علیحدگی: جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے پی پی کے رابطے

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے پارٹی سے علیحدہ ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے پر پارٹی میں کچھ اور لوگوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداروں کے سربراہان کے نام نہیں لینے چاہیے تھے۔

عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے آج اپنی سیاست کو تباہ کر دیا، شاہد خاقان

میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر ثنا اللہ زہری نے کہا کہ ایسے بیانات سے دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اس بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں