لاہور: ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر رہا


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ کیمپ جیل کے باہرن لیگی کارکنان کا خواجہ عمران نذیر کا استقبال کیا۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ گاڑی کو فیصل ٹاؤن کے قریب پولیس نے روک کر کہا تھا کہ یہ گاڑی پولیس کو مطلوب ہے اس وقت گاڑی میں خواجہ عمران نذیر خود بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کرنے کے الزام میں تھانہ چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو گزشتہ ہفتے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی تیز وکٹ پر وکٹیں لینے کی ذمہ داری ملی ہے، فردوس عاشق

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں