دنیا میں کورونا سے اموات 12 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی



عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 24 لاکھ 57 ہزار 995 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 12 لاکھ 90 ہزار 26 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 66 لاکھ 87 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 44 لاکھ 80 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 47 ہزار398 اموات اور ایک کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار165 اور 86 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 206 اور57 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرین، ہر پانچواں شخص ذہنی مسائل کا شکار ہوسکتا ہے

فراانس میں 18لاکھ 65ہزار سے زائد افراد متاثر اور42 ہزار535جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد31 ہزار593تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں14لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ40 ہزار105افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 34 ہزار531 ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔


متعلقہ خبریں