پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس:ملزمان پر فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی مؤخر

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس:ملزمان پر فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی مؤخر

فائل فوٹو


اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی  کارروائی مؤخر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان، شفقت محمود، اسد عمر، پرویزخٹک، اعجازچوہدری کی جانب سے  بریت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے درخواستوں پر2 دسمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔

علیم خان کی جانب سے 2وکلا نے الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کر کیں۔ علیم خان کی وکالت کرنے کیلئے  انتظار حسین ایڈووکیٹ اور عبداللہ بابر کی آپس میں بحث بھی ہوئی۔

عدالت کی دونوں وکلا کو آپس میں فیصلہ کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیم خان آئندہ سماعت پر آکر بتائیں ان کا وکیل کون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان بری

گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری کر دیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کو صدارتی استثنیٰ کے باعث ان کی حد تک کیس داخل دفتر رہے گا۔ عدالت نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔ صوبائی وزیر علیم خان، شوکت یوسفزئی اور جہانگیر خان ترین کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

پاکستانی عوامی تحریک کے رکن مبشر علی کو بھی مقدمہ سے بری کر دیا گیا جبکہ طاہر القادری کو بدستور اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں