مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے، شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ فوج کو ورغلانے کی اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، 15 نومبر کے بعد اس سے بھی زیادہ غیر ذمہ دارانہ بیانات آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ کر نہیں، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ یہ کس منہ سے ایسی باتیں کر رہی ہیں، قوم کو بتائیں قریبی ساتھی کون ہے اور ان سے کیا رابطہ کیا گیا؟

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد سیاست میں ہلچل ہوگی، ان ہاؤس تبدیلی ان کا حق ہے، آزما کر دیکھ لیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، ان ہاؤس تبدیلی میں بھی شکست ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ کر نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے پلیٹ فارم سے پاک فوج سےبات چیت پر غور کیا جا سکتا ہے۔ شرط یہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قریبی ساتھیوں کے ذریعے رابطے کیے گئے ہیں۔ میرے ساتھ براہِ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام خود مریم نواز کو صوبہ بدر کریں گے، فردوس عاشق

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فوج میرا ادارہ ہے، ضرور بات ہوگی لیکن آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے۔

مریم نواز نے حکومت سے مذاکرات کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈائیلاگ تو عوام کے ساتھ ہو گا۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے معاملے پر جواب نہیں ملے بلکہ مزید سوالات پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں ن کہا کہ آئین کے مطابق عوامی ردعمل کا جواب دینا منتخب حکومت کا کام ہے۔ ان ہاؤس تبدیلی یا مائنس عمران خان؟جب وقت آئے گا دیکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں