سندھ میں کورونا سے مزید 14اموات، 979 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 افراد جاں بحق جبکہ 979 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 51 جبکہ اموات کی تعداد 2 ہزار 718 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 339 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 789 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار872 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار808نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد3 لاکھ49 ہزار992 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا سے اموات 12 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ20ہزار849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور22 ہزار88زیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 72ہزار72اور پنجاب میں ایک لاکھ8 ہزار221ہے۔ خیبرپختونخوا41 ہزار258، اسلام آباد22ہزار765، بلوچستان16ہزار226، آزاد کشمیر5 ہزار41 اورگلگت میں4ہزار409 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار438 اور سندھ میں 2 ہزار 704 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار302، اسلام آباد248، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں116 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا سے 14 اموات، مزید 720 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔


متعلقہ خبریں