مریم نواز نہ تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق کی پی ایس ایل ترانے پر کمنٹری

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نہ تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز فیس سیونگ کے لیے بات چیت کا عندیہ دے رہی ہیں۔

فوج سے بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ کر نہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے زیادہ تر منصوبے شوبازی تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو چاہیے کہ اپنے مفرور والد کو پاکستان لے کر آئیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو طے کرنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر کیسے بنانا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی حکومت پر تنقید کریں لیکن اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

ہم نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سابقہ حکومتوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 35 سال تک یہ ملک کی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹتے رہے ہیں۔

مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے، شیخ رشید

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری دوبارہ تعیناتی ن لیگ کےمنہ پر تھپڑ ہے۔ انہوں ںے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگرمیرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ عدالت میں پیش کریں۔


متعلقہ خبریں