بھارتی اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

بھارتی اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے اداکار آصف بسرا نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 53 سالہ اداکار کی پھندا لگی ہوئی نعش ان کے گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔ وہ ہما چل پردیش میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔

بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کر لی

بھارتی پولیس کے مطابق فارنزک ٹیمیں جائے وقوع کا جائزہ لے رہی ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

آصف بسرا نے شاہد کپور اورکرینہ کپور کے ساتھ مشہو زمانہ فلم جب وی میٹ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ مرحوم آصف بسرا نے رانی مکرجی کے ساتھ ہچکی، ہریتھک روشن کے ساتھ کرش3 اورعمران ہاشمی  کے ساتھ ونس اپان ان ممبئی میں بھی اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے تھے۔

بھارتی اداکار سمیر شرما کی مبینہ طور پر خودکشی

مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار آصف بسرا نے آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کائی پوچے میں بھی اداکاری کی تھی۔

بالی ووڈ کے ممتاز اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے حوالے سے بھی یہی اطلاع ملی تھی کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ اس حوالے سے تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کر لی

بھارتی فلم انڈسٹری کی ممتاز و معروف شخصیات نے آصف بسرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک عدم جانے سے فلم انڈسٹری کو بھاری نقصان ہو گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز