بحرین: سلمان بن حمد وزیر اعظم مقرر

بحرین: سلمان بن حمد وزیر اعظم مقرر

منامہ: بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ نئے وزیراعظم کی تقرری شاہی فرمان کے ذریعے کی گئی ہے۔

بحرین کے وزیر اعظم انتقال کر گئے

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شاہی فرمان شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے انتقال کے بعد سامنے آیا ہے۔ وہ 84 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ انہوں ںے 49 سال تک بحرین کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کے مرحوم وزیراعظم شہزادہ خليفہ بن سلمان آل خليفہ کی میت بحرین پہنچائی جائے گی۔ تدفین میں محدود تعداد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا اسلامی ملک بن گیا

بحرین کے فرماں روا نے وزیر اعظم کی وفات پر جمعرات کے روز سے سات  دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بحرین: ہنگامی حالت میں کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی

سوگ کے دوران بحرین میں پرچم سرنگوں رہے گا اور تمام سرکاری دفاتر میں تین دن کی تعطیلات رہیں گی۔


متعلقہ خبریں