زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ڈالر

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب اعلامیہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 90 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک  نے کہا تھا کہ ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی اور سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں رواں سال 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 30 فیصد، امریکہ سے 16 فیصد اور لندن سے 14 فیصد اضافی رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کرانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ

گزشتہ ماہ کی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔

اکتوبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی ہیں اور مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔


متعلقہ خبریں