چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

دنیا میں کورونا سے اموات 12 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ آٹھ نومبر کو ہوا تھا۔

کورونا: اسلام آباد کے مزید 8 تعلیمی ادارے سیل

این ڈی ایم اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین اپنے فرائض منصبی گھر سے ہی سر انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں