چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

چیف جسٹس وقار احمد کا انتقال: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کااظہار تعزیت

فائل فوٹو


پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ 

گزشتہ روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کا کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہم نیوز نے ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی طبیعت گزشتہ تین ہفتوں سے خراب تھی۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی وفات پر صدرپاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا۔


متعلقہ خبریں