پاکستان بار کونسل: کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر کیا گیا ہے۔

کورونا: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے

ترجمان پشاور ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی طبیعت گزشتہ تین ہفتوں سے خراب تھی۔ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پاکستان ایک دیانتدار جج سے محروم ہو گیا ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عابد ساقی نے مرحوم چیف جسٹس کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی خدمات ملک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

ہم نیوز نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل ملک بھر کی عدالتوں میں یوم سوگ منایا جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں