چیف جسٹس وقار احمد کا انتقال: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کااظہار تعزیت

چیف جسٹس وقار احمد کا انتقال: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کااظہار تعزیت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے انتقال پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کورونا: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ انتقال کر گئے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ  کی گزشتہ تین ہفتوں سے طبیعت خراب تھی۔ کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد وہ اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرحوم چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈھائی بجے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور صبر جمیل پہ اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔

پاکستان بار کونسل: کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحوم چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند کرے۔ آمین۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔ آمین۔

دنیا میں کورونا سے اموات 12 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے کی بھی دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں