کورونا وائرس: دنیا میں 13 لاکھ9 ہزار سے زائد اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار 944 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ 9 ہزار 408 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 49 ہزار 975 اموات اور ایک کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 225 اور 87 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 946 اور 58 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرین، ہر پانچواں شخص ذہنی مسائل کا شکار ہوسکتا ہے

فرانس میں 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 43 ہزار 892 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار 443 تک پہنچ چکی ہے۔

اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 45 ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

نواگست کو دنیا بھر میں کورونا  کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔سترہ اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔


متعلقہ خبریں