مریم نواز نے بلاول کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ملاقات کی،شیخ رشید

گلگت بلتستان الیکشن

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں ان کو دن میں تارے نظر آئیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جی بی پہلے نمبر پر پی ٹی آئی، دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار اورپھر ن لیگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، پیپلزپارٹی سیٹیں نکال لے گی لیکن حکومت بنانے کی فارم میں نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تھی۔ انتخابات میں پہلی بار فوج نہیں گئی، انتخابات کے بعد الزامات کی بوچھاڑ ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کے بعد ن لیگ کو دھچکا لگے گا۔ آنے والے دنوں میں یہ مزید بیانات دیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ن لیگ واپس زیرو پوائنٹ پر جارہی ہے، کچھ عرصے میں یہ کہیں گے ہم بات چیت کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

ن لیگ میں وراثت کی سیاست ہے۔ ان کے اپنے پارٹی ارکان اس بیانیے کے ساتھ نہیں چل رہے۔ صرف وہی پارٹی عہدیداران ساتھ چل رہے ہیں جن کےخلاف کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں اندر سے بھی دباؤ اٹھے گا۔ نوازشریف اور مریم نواز کے بیان سے حکومت کو تقویت ملی۔ یہ اپنے بیان پر ساری زندگی پچھتائیں گے۔ ن لیگ بند گلی میں داخل ہونے جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے بہترکھیل رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی میں نوازشریف کا خطاب نہیں ہونے دیا۔ پیپلزپارٹی نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ن لیگ کے کہنے پر پیپلزپارٹی استعفیٰ نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں