’پرواز ہے جنون‘ چین میں ریلیز ہو گئی

’پرواز ہے جنون‘ چین میں ریلیز ہو گئی

بیجنگ: مومنہ اینڈ درید فلمز کے بینر تلے پاک فضائیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کو چین کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب میں دھوم مچانے والی ’پرواز ہے جنون‘ کا گزشتہ روز چین میں شاندار پریمیئر ہوا۔

ہم فلمز کی ’پرواز ہے جنون‘ چین میں چالیس سال بعد ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔  فلم پورے چین میں کمرشل بنیادوں پر نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پرواز ہے جنون سعودی عرب میں بھی کمرشل بنیادوں پر ریلیز کی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

ہم فلمز کی پشکش ’پرواز ہے جنون‘

فلم پرواز ہے جنون مومنہ درید نے پروڈیوس کی اور اسے پاک فضائیہ اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے مومنہ اینڈ درید فلمزکے بینرتلے تیار کیا گیا ہے۔ فلم کے تقسیم کار ہم فلمز ہیں۔

دنیا بھر میں فلم کے شائقین نے نہ صرف ’پرواز ہے جنون کے موضوع کو سراہا بلکہ  فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے تمام فنکاروں کی تعریف بھی کی۔

بہترین اداکار،جاندار اداکاری

فلم میں موجود اداکاروں نے فلم کو چار چاند لگائے، فلم کے مرکزی اداکاروں میں شامل حمزہ علی عباسی، خوبصورت ہانیہ عامر اور اداکاری کے ماہر احد رضا میر اپنے کرداروں کے ساتھ خوب انصاف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان اداکاروں نے لاجواب اداکاری کے باعث شائقین سے بھی خوب داد وصول کی ہے۔

فلم کے خوبصورت مناظر اور موسیقی

فلم کو اسلام آباد اور کشمیر کے خوبصورت مقامات پر فلمایا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔

مداحوں نے فلم کو خوب پذیرائی بخشی ہے، کچھ لوگوں کو فلم کے کی موسیقی سے لگاؤ ہوگیا تو کچھ لوگ پاک فضائیہ کی جدوجہد کے مناظر دیکھ کر جذباتی ہوئے۔

’پرواز ہے جنون‘ کا اعزاز

پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی فلم  ’پرواز ہے جنون‘  نے دفاع وطن کے موضوع پر اب تک بنائی گئی تمام فلموں میں سے منفرد فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرواز ہے جنون 40 سال بعد چین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم پرواز ہے جنون کی چین میں ریلیز سے پاکستانی سینما انڈسٹری کی بحالی میں بہت بڑا قدم ہے۔ اس فلم کی چین میں ریلیز کے بعد پاکستانی فلموں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ عرب دنیا کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والی ’پرواز ہے جنون‘ چین میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔


متعلقہ خبریں